فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحریک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صدر اظہر نسیم ورک نے کہاکہ کارکنان عمران خان کے حکم پر جیلوں کو بھرنے کیلئے تیار ہو چکے ،بڑے پیمانے پر کارکنان گرفتار ی کیلئے آگے آچکے ہیں ،جب تک نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جائیگی کارکنان کا سروں پر کفن باندھ کراحتجاج جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک و قوم کی ترقی اور امن کی ضمانت ہیں ،مو جو دہ حکمران عوام پر اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں،عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ،پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان کی قیادت میں کارکنان 22 کروڑ عوام کو نااہل اور کرپٹ حکمرانوں مظالم سے نجات دلا نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امپورٹڈ حکمر ا نو ں کا بوجھ مز یداٹھانہیں سکتا ،امپورٹڈٹولہ عمران خان کی مقبولیت سے اتناخوف زدہ ہے کہ ابھی تک کے پی کے اورپنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہیںدے رہا۔
21