26

کار اور رکشہ میں تصادم خواتین سمیت 6 افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر چک رام دیوالی کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم کے باعث چار خواتین سمیت 6 افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 چک رام دیوالی کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل رکشہ آمنے سامنے سے ٹکرانے سے عمران ولد سیموئیل’ بوٹا ولد رحمت علی’ فرزانہ زوجہ سجاد’ رضیہ دختر سردار’ سمیرا دختر تاج اور سونیا دختر مختار بری طرح زخمی ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں