ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) شورکوٹ روڈ ڈسٹرکٹ جیل کے نزدیک تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جا ں بحق جبکہ کار سوار شدید زخمی جسے ریسکیو عملے نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، لواحقین کے مطابق سفید رنگ کی کار جس کا نمبر AHK 111شورکوٹ سے ٹوبہ کی طرف آرہی تھی اور موٹر سائیکل نمبر TSK 3347 ٹوبہ سے شورکوٹ کی طرف جارہا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ کے قریب دونوں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، جاں بحق افراد میں محمد علیم ولد محمد یونس عمر 30 سال سکنہ چک نمبر 347 گ ب، خالدہ بی بی زوجہ منظور احمد عمر 50 سال سکنہ چک نمبر 302 گ ب جبکہ فیصل آباد کا رہائشی کار ڈرائیور ارباب ولد منیر عمر 19 سال زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
