نوشہرہ (بیوروچیف)نوشہرہ صوابی جھنڈا روڈ پر موٹرکار بے قابو ہرکر درخت سے جاٹکرائی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ المناک حادثہ میں نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنے والے دو جگری دوست محمد موسیٰ اور سمیع شہزاد کارحادثہ میں جابحق ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو1122کے مطابق حادثہ میں چار نوجوان شدید زخمی ہیں جن کو تشویش ناک حالت میں گجو خان میڈئکل کمپلکس صوابی منتقل کردیاگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو1122کے مطابق زخمیوں میں عیسی عمر 20سال ،سمیر عمر 15سال،سیف اللہ عمر 17سال اور یحیی عمر14سال شامل ہیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد جابحق نوجوانوں کی نعیشیں مقامی علاقے آکوڑہ خٹک منتقل کردی۔
