24

کار سوار مسلح ڈاکو تاجر کے گھر کا صفایا کر گئے

گوجرہ(نامہ نگار)کارسوارمسلح ڈاکو”دن دیہاڑے”تاجر کے گھر کا صفایا کر گئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ احمد آباد ٹائون گوجرہ کے رہائشی میاں لیاقت گھر سے اپنی پاورلومز فیکٹری گئے ہو ئے تھے کہ ان کی عدم موجود گی میں دن دیہاڑے کار سوارپانچ مسلح ڈاکوان کے گھر میںگھس گئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور یرغمال بنا لیا اور گھر میں موجود تین لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے اور ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعد فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کی تلا ش شروع کر دی ۔واضح رہے کہ گوجرہ میں چوروںاور ڈاکوئوں نے اودھم مچا رکھاہے جو آئے روز نان سٹاپ وارداتوں میں مصروف ہیں مقامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے وارداتوں پرقابو پانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں