گوجرہ (نامہ نگار)تین کار سوار ڈاکو زمیندار کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں لوٹ کر لے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 424 ج ب کے نتھانی ایل نے گاؤں مذکور میں مویشیوں کیلئے ڈیرہ بنا رکھا جہاں پر وہ اپنے مویشی باندھ کر سوئے ہوئے تھے کہ تین کار سوار ڈاکو آگئے اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر چار لاکھ روپے مالیت کی آٹھ بکریاں کار میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے علاوہ ازیں چک نمبر 430 ج ب کے اشفاق احمد نے اپنے ڈیرہ پرمویشی باندھ رکھے تھے کی نامعلوم چور ڈالا میں سوار ہوکر آگئے اور ڈیرہ سے لاکھوں روپے کی ایک بھینس اور گائے لوڈ کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے چوروں اور ڈاکوؤں کی تلاش کردی ہے۔
