27

کار سوار 5 ملزمان کی گھر کے باہر خاتون پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کورٹ میرج کاتنازعہ ‘ فضل الرحیم کالونی میں ٹوڈی کار میں سوار پانچ ملزمان نے گھر کے باہر عورت پر فائرنگ کرکے عورت کو زخمی کردیا ‘ مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں نجمہ بی بی ذوجہ عبدالرشید سکنہ فضل الرحیم کالونی نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت رپور د رج کرائی ہے کہ میں ودیگر اہل خانہ گھر میں موجود تھے دروازہ دستک ہوئی تو باہر نکلی دروازہ پر ملزمان فرمان ولد فرمان علی ‘ فرحان ‘ وہاب ولد فرمان اقوام مروت سکنائے لکی مروت سمیت 5مسلح ملزمان ٹوڈی کار میں ہمارے گھر کے باہر موجود تھے انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپکا بیٹا وقار کہاں ہے ‘ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیوں پوچھ رہے ہو اس بات پر ملزمان نے اپنے اپنے پستول نکال کر مجھ پر فائرنگ کی ‘ فائرنگ سے میں زخمی ہوگئی ‘وجہ عداوت یہ ہے کہ ڈیڑھ سال قبل میرے بیٹے وقار نے فرمان کی بیٹی (ع ۔۔ بی بی ) کیساتھ کورٹ میرج کی ہے ‘ جس کیوجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں