37

کار کا ٹائر پھٹنے سے موٹر وے پر حادثہ’ 2افراد جاں بحق

رحیم یارخان(نامہ نگار)موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ریسکیو کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق افراد کار میں بری طرح پھنس گئے ، ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں