34

کاشتکاروں کوملاوٹ سے پاک کھاد وں اور زرعی ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں کاشتکاروں تک معیاری کھادوں و زرعی زہروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فرٹیلائزر و پیسٹی سائیڈ انسپکٹرز ترجیحی بنیادوں پر بھر پور مہم شروع کریں اور زرعی کپمنیوں کے وئیر ہائوسز اور مارکیٹوں میں معمول کی چیکنگ میں تیزی لائیں ۔ پیسٹی سائیڈ و فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور تمام زرعی گریجویٹ کی پابندی کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ سرکاری قوائد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی ۔زرعی افسران فیلڈ میں تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹوں کے علاوہ کھاد ڈیلرز کی دوکانوں اور سٹورز کی چیکنگ کے علاوہ مخبری کی بنیاد پرفوری کاروائی عمل میں لائیں اور کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں