واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گر گئی، ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا اور 5کروڑ امریکی ڈالر یعنی تقریبا 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔کیلی فورنیا کی عدالت نے امریکا کی ایک کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند ہی لمحے بعد چھلک کر کافی ڈرائیور کی گود میں گر جاتی ہے۔ گرم کافی گرنے سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا، کافی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کو بہت زیادہ قرار دیا ہے۔
