51

کامیابی حاصل ہوئی تو علاقہ کو مثالی بنا دوں گا

کمالیہ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی این اے 107 ائیر مارشل (ر) سید اظہر حسن شاہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہا ہوں اور ہمارا ویژن بالکل صاف ہے ہماری نیت صاف ہے ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے کس ڈائریکشن میں جا نا ہے ۔جس سٹیج پر ابھی ہم کھڑے ہیں اسکی وجہ یہ نہیں ہیکہ ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی ہے میری نظر میں ہیومن کیپٹل سب سے زیادہ اہم ہے ہم اس پر انوسٹمنٹ کریں گے تعلیم اور صحت اسکے بعد ہماری دوسری ترجیح ڈویلپمنٹ ہوگی۔میں حیران ہوں کمالیہ شہر میں لوگ بیس بیس سال حکومت میں رہے لیکن ابھی بھی اگر یہاں بارش ہوجائے تولوگ گزر نہیں سکتے گاڑی نہیں چل سکتی تو ڈویلپمنٹ کہاں ہے مجھے کسی عہدے یا اقتدار کا لالچ نہیں مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو ان کا حق نہیں مل رہا میں کافی عرصہ سے اس کوشش میں ہوں کہ کمالیہ میں ایک کیڈٹ کالج بنایا جائے ہم کمالیہ اور پیر محل میں پرائمری سکولوں کو اس لیول پر لے کر جائیں گے جہاں سے ایک بچہ جب فارغ التحصیل ہوگا تو وہ ایک میچور شہری بن کر نکلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں