7

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت ضروری ہے’ صاحبہ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کیلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے،جو خاوند اپنی بیوی کی عزت کرتا ہے اس کی خاندان میں تحسین پیش کی جاتی ہے، تجزیہ کیا جائے تو ہمارے معاشرے میں دوسرے لوگوں کی بے جا مداخلت گھرانوں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور توازن بر قرار رکھنے کیلئے دونوں کا ساتھ چلنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا چاہیے اور ہر معاملے میں ایک دوسرے کو مارجن بھی دینا چاہیے تبھی خوشگوار زندگی بسر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسا ہے کہ لوگ میاں بیوی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے اور بے جا مداخلت کرتے ہیں جس سے خوش و خرم میاں بیوی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں