فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع ابراہیم کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کی روئی کی گانٹھیں’ کاٹن ویسٹ جل کر خاکستر ہو گئیں، ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ سے جڑانوالہ روڈ پر ابراہیم کاٹن فیکٹری میں کاٹن ویسٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے قریب پڑی بھاری مالیت کی روئی کی گانٹھوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
6