14

کترینہ کیف فلموں میں آئٹم سونگ کے حق میں بول پڑیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کیٹ کترینہ کیف نے فلموں میں آئٹم سانگز کو ضروری قرار دے دیا۔’اگنی پتھ’ کے گانے چکنی چمیلی کے متعلق بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ آئٹم سانگ کو پرفارم کرتے وقت کیا محسوس کرتے ہیں، میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ میں نے چکنی چمیلی میں کبھی بھی کوئی “اعتراض” محسوس نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس گانے کو انجوائے کیا، میں نے رقص کو انجوائے کیا اور جو کچھ میں کر رہی تھی، اس سے خوش تھی مجھے کبھی بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں آبجیکٹیفکیشن کا شکار ہوں یا کوئی مجھ پر غلط نظر ڈال رہا ہے۔کترینہ نے اس بات کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے ایسے گانے پیش کیے جاتے ہیں جن کا کوئی واضح مقصد یا تناظر نہ ہو تو میں ان گانوں کو مسترد کر دیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے مطابق ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہر وہ گانا جس میں ایک عورت اپنی خود کی تعریف کرتی ہے اور پرفارم کرتی ہے وہ گانا خواتین کو آبجیکٹیفکیشن کا شکار بنا رہا ہے یا نہیں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں