فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکھانوالہ روڈ پر ستارہ ڈائمنڈ سٹی کے قریب آوارہ کتے کے کاٹنے سے ضعیف العمر شخص بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 225 رب ملکھانوالہ کا رہائشی 90سالہ اﷲ دتہ ولد سراج دین ستارہ ڈائمنڈ سٹی کے قریب گلی سے گزر رہا تھا کی اچانک آوارہ کتے نے حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مذکورہ شخص کی چیخ وپکار پر راہگیروں نے خونخوار کتے کو بھگاتے ہوئے ریسکیو کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ ضعیف العمر شخص کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔
