42

کرائم فائٹر ‘ محنتی اور ایماندار پولیس افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد سرفرازاحمد فلکی نے تھانہ نشاط آباد اور تھانہ روشن والا کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں ،تھا نہ کا ریکارڈاور حوالات کو چیک ۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کی وصولی اور اندراج مقدمہ کی شرح کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔SHOsاور تفتیشی آفیسران سے مقدمات میں ہو نے والی پیشرفت کے متعلق بازپرس کی اور احکامات جاری کیے کہ مقدمات کے عدم اندارج یا تاخیر سے اندراج کو قطعاْبر داشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے تھا نہ کی حدود میں کرائم کی بڑھتی ہو ئی شرح کو فوری کنٹرول کر نے کے احکامات جاری کیے۔آرپی او فیصل آبادسرفرازاحمدفلکی نے ہدایات جاری کیں کہ جرائم برخلاف مال کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو موثر کیا جائے جبکہ تھا نہ میں آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے اندارج مقدمہ اور تفتیش کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے ۔آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ پولیس افسران خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنائیں۔اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔کرائم فائٹر ،محنتی اور ایماندار پولیس افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ کام چور اور کرپٹ پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں