فیصل آباد(پ ر)جماعت ا سلامی کے ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ کراچی سے اٹھنے والی لہر پورے پاکستان کے لئے روشنی کا مینارثابت ہو گی اور ایک دن پورا پاکستان اسلامی انقلاب کے نور سے منور ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے جس عظیم استقامت اور طویل جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے المرکزالاسلامی میں زونل امراء و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمدمشتاق،ڈپٹی سیکرٹری میاں ظاہررشیدبھی اجلاس میں موجود تھے۔
29