27

کراچی سے پنڈی جانیوالی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی (بیوروچیف) شہرقائدسے راولپنڈی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ایک بوگی دروازے کے پاس سے ٹوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ایک بوگی دروازے کے قریب سے ٹوٹ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔یہ حادثہ کراچی سے 152 کیلومیٹر دور میٹنگ اور بولاری اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جب ٹرین کا پریشر لیک ہونے سے ڈرائیور نے گاڑی روک لی۔ چیک کرنے پر کوچ نمبر 11 کے دونوں گارڈر ٹرالی کے اوپر آگئے ہیں اور فرش بالکل بیٹھ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں