49

کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ضمنی امتحانات ملتوی

اسلام آباد (بیوروچیف)عام انتخابات کے باعث ہونے والے کراچی انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ اس کے علاوہ سائنس پری میڈیکل کا باٹنی پرچہ اول، سائنس جنرل کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول اور ہوم اکنامکس کا بائیولوجی اینڈ بیکٹریالوجی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کا پرنسپل آف کامرس پرچہ اول بھی ملتوی کردیا گیا، اس کے علاوہ آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا سوکس پرچہ اول اور سوشیالوجی پرچہ اول، آرٹس ریگولر کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول ملتوی کردیا گیا۔ نرسنگ پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا آٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ اول بھی ملتوی کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں