فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پریس کلب سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کیا۔صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین،ضلعی ا میرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،شیخ محمدمشتاق ، راناسکندراعظم، اسامہ سعید اعوان، اجمل حسین بدر،حافظ نویداعوان اوردیگر کی قیادت میں ہو نیوالے مارچ میں خواتین اور معصوم بچوں نے بھی شرکت کی۔ چوک گھنٹہ گھر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راہنمائوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ کسی کو کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں گے۔ جیتے ہوئے الیکشن رزلٹ پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا ۔ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے ایک دفعہ پھر 71ء کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی کی طرح پیپلز پارٹی بھی ا ئین وقانون کی بالادستی اور جمہوریت پریقین رکھتے ہوئے عوام کے فیصلے کو قبول اوراسکے مینڈیٹ کا احترام کرے
32