19

کرشمہ کپور کا تین برس بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی 3 برس بعد شوبز میں واپسی ہوئی ہے اور وہ اپنی دوسری ویب سیریز”براؤن” میں نظر آئیں گی۔اس ڈارک ڈرامہ میں کرشمہ کولکتہ پولیس کی افسر کا کردار ادا کریں گی۔کرشمہ نے 17 برس کی عمر میں اپنا فلمی کیریئر 1991 کی فلم پریم قیدی سے شروع کیاان کی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی جس کے بعد انہوں نے متعدد سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔بعدازاں انہوں نے 2000 کے عشرے کے وسط میں اپنے بچوں سمیرا اور کیان کی پرورش کی وجہ سے اداکاری کو کچھ عرصے کے لیے چھوڑدیا تھا۔ حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کرشمہ کپور نے کہا کہ اداکاروں کے لیے فلمی کیریئر بنانا کس قدر مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت بہت بدل چکا ہے ، 1990 کے عشرے میں جب وہ انڈسٹری میں آئیں اور اب کافی تبدیلیاں آچکی ہیں، ہمارا زمانہ سوشل میڈیا کا نہیں تھا اس لیے توجہ حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں