فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر گلفشاں کالونی میں میٹر کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے فیسکو ملازم کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملازم کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاداب کالونی کا رہائشی فیسکو لائن مین 28 سالہ مجاہد ولد اکرام گلفشاں کالونی مکی مسجد کے قریب گھر میں مین لائن سے بجلی کی میٹر کی تاریں لگا رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو کر گر پڑا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ لائن مین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
39