گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میںکرنٹ لگنے سے دو شیزہ جاں بحق ہو گئی۔گھر میں کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر92ج ب کے محمد شوکت کی19سالہ بیٹی ارم واٹر پمپ چلا کر وضو کر نے لگی تواچانک اسے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میںاس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جسے ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
40