43

کرپشن اور بد عنوانی کے ناسور نے اداروں کو تباہ کررکھا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی ) نگر ان صوبائی وزیر زراعت ‘ لائیو سٹاک و فشریز خیبر پختو نخواہ حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا ہے کہ کر پشن اور بدعنوانی کے ناسور نے اداروں کو تباہ کر ر کھا ہے محکمہ زراعت میں جس انداز سے عوامی حقو ق پر ڈاکے مارے گئے ہر شعبہ کی دا ستا نیں دل کو رلاتی ہیں’کلرکس برادری کے مسائل ہمارے مسا ئل ہیں ‘ جلد کلرکس برادری کی حلف برادری میں شرکت کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قصوریہ ہائوس میں میڈیا ہومز کے سی ای او محمد ریحان و دیگر سینئر صحافیوں اور ایپکا کے و فد سے ملاقات کے دوران کیا ایپکا کے وفد کی قیا دت صدر طارق بیٹنی نے کی’جبکہ وفد میں غلام عبا س چیئرمین ایپکا، شیخ یوسف جنرل سیکرٹری ای پکا ،فتح اللہ خان سینئر وائس پریذیڈنٹ، سعید خان ا یگریکلچر ، خضر ، نعمت اللہ بابر،ثاقب منہاس ا و ر اصغر شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں