28

کرپشن ثابت’ 3 وارڈنز ملازمتوں سے فارغ

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن پر تین ٹریفک وارڈنز نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے،سی ٹی او لاہور نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تین ٹریفک وارڈنز کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے نوکریوں سے فارغ کئے گئے ٹریفک وارڈنز میں فرحان بیگ ،وکیل احمد اور یاسر فقیر شامل ہیں ،مذکورہ وارڈنز پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے بحریہ ٹائون سمیت شہر کے تین ڈرائیونگ لائسنسنگ مراکز میں کرپشن کی تھی۔ جس پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ سی ٹی او نے آر آئی لائن کو مال سرکار جمع کر کے وارڈنز کو نفری سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں