28

کرپٹ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے

فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصا ف کے رہنما حافظ جاو ید نے کہا کہ مسلط کر دہ حکومت کا ہر د ن عوام کی زندگی اجیرن بنا رہا ہے، ہوشربا مہنگائی ،ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ، غر یب بیڈگورننس کی قیمت ادا کر رہے ہیں ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل ترین بنا دیا ہے ، ملک میں مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ پہلے ہی مشکلا ت کا سامنا کر رہا تھا لیکن موجودہ حکمر ا نو ں کی جانب دے دن بدن اضا فے نے ان کی مشکلا ت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ان سے دو و قت کی روٹی کا حق بھی چھین لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نااہل اور کرپٹ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے ، نیب کے قوانین میں ترامیم کرکے امپورٹڈ حکومت نے گیارہ سو ارب کی چوری کی،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈسٹریز تیزی سے بند ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں