66

کرپٹ مافیا اپنے مفادات کوتحفظ دینے کیلئے سرگرم ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی109کے امیرچوہدری زفرادریس جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی دونوں کی اہلیت صلاحیت عوام کے سامنے آشکار ہے۔ ا ن کے پاس جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں آئی ایم ایف کی جانب سے خوراک، ادویات، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا خورونوش پر 18فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا مطالبہ تشویشناک ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں،آئی ایم ایف کے غلاموں سے خیر کی توقع نہیں، جب تک کشکول کا خاتمہ نہیں ہوتا حالات سازگار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل کرپٹ مافیا اپنے مفاد ات کو تحفظ دینے کے لیے سرگرم ہے، 25کروڑ عوام نے پی ڈی ایم کے پہلے دور میں ان لوگوں کی کارکردگی کو دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں