35

کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

جھنگ (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے گزشتہ 75سالوں میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ملک کو معاشی طور پر برباد کرنے میں صرف ن لیگ شامل نہیں بلکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اور رجیم چینج میں شامل قوتیںبھی برابر کی ذمہ دار ہیں۔رجیم چینج سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بنانا ری پبلک کے طور پر پیش کیا گیا۔ اس سے بڑی بد قسمتی کیا ہو گی کہ جن لوگوں پر فرد جرم عائد ہونی تھی ملک کی باگ ڈور انہی کے حوالے کر دی گئی۔ گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں سابق ممبران صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد، میاں اعظم چیلہ، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور سردار غلام احمد گاڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ صوبہ بھر میں سیاسی بنیادوں پر بیوروکریسی کی تعیناتیوں میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں