20

کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں چک بال چیمپئن شپ جاری

فیصل آباد(پ ر)ایف ڈی اے کے ا شتراک سے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں جا ری تیسری بین الصوبائی چک بال چیمپیئن کے سلسلے میں پہلے روز چار میچ کھیلے گئے جنہیں شا ئقین کی بڑی تعداد نے دیکھا، سیکرٹری پاکستان چک بال فیڈریشن عمانوائل اسد نے نتائج سے متعلق بتایاکہ پنجاب کلر اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب کلر نے تیرہ کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے فتح حاصل کی جبکہ پنجاب وائٹ اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ پنجاب وائٹ نے اٹھارہ کے مقابلے میں 35سکور سے جیت لیا، آزاد جموں کشمیر اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں میں سے KPKنے آزاد جموں کشمیر کی ٹیم کو 39کے مقابلے میں 59پوائنٹس سے ہرا دیا اس طرح گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیموں میں گلگت بلتستان کی ٹیم 29کے مقابلے میں 37 سکور سے فاتح رہی، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے چیمپیئن شپ کے انتظامات کو سراہائو اور کہائوکہ مہمان ٹیمیں بہترین کھیل پیش کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں