45

کرینہ کپور ایکشن فلم میں بلیک ویڈو کا کردار نبھانے کیلئے پر جوش

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ آڈیو پوڈ کاسٹ سیریز ”دی ویسٹ لینڈرز” میں ایونجرز بلیک ویڈو کا کردار ادا کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ مارول کے سپر ہیرو کے کردار نے انہیں بہت متاثر کیا ہے ، اور وہ اسے نبھانے کے لئے منتظر ہیں کیونکہ اس سے قبل انہوں نے 2 دہائیوں تک اسکرین کے سامنے اداکاری کی ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ صداکاری کریں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بلیک ویڈو کے کردار کو اسی طرح نہیں نبھائیں گی بلکہ ان کی کوشش ہوگی کے اسے انڈین ٹچ دیں کیونکہ یہ ہندی زبان میں نشر کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایکشن فلم کرنے کے حوالے سے کبھی نہیں سوچا تھا کیونکہ یہ ناطرین ہیں جو ہیروئنز کو محبت اور رومانس کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن ان کی پسند بدل رہی ہے ، یہ ہی وجہ ہے یہ بالکل صحیح وقت ہے جب ایکشن فلم میں قسمت آزماؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں