چنیوٹ(نامہ نگار )کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل بھوانہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال چنیوٹ نے گو نگے بہرے افراد کے حوالے سے گورنمنٹ مو لانا محمد ز اکر کالج امین پور میں گونگے بہریافرادکو ا س موروثی بیما ر ی سے آگاہی مہم کے حوالے سے ا یک سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں مہما نان ڈاکٹر سلیما ن جمیل ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ، ڈاکٹر انعم سپیچ تھراپسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ودیگر نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ میڈم فر حت طفیل فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن چنیوٹ، ڈاکٹر محمد افضل جاوید جپہ پرنسپل گورنمنٹ مولانا محمد ذاکر کالج امین پور اور راؤ صفدر علی سوشل ویلفیئر آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل بھوانہ نے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا اور اس کمیونٹی کی فرسٹ کزنز میرج کے نقصا نا ت کے حوالے سے آگاہی دی اور ساتھ ہی اس با ت کی بھی وضاحت کی کہ کس طرح کزنز میرج گو نگے بہرے بچو ں کی پیدائش کا سبب ہے۔سیشن میں گونگے بہرے افراد، انکی فیملیز اور طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔
33