کمالیہ(نامہ نگار) تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کسان ونگ کمالیہ میاں زاہد الرحمٰن نے کہا ہے کہ کسان کھاد کے حصول کے لیے ما ر ے مارے پھر رہے ہیں۔گندم کی فصل کو پروان چڑھانے کیلئے کھاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے لیکن مارکیٹ سے یہ کھاد بھی غائب ہے۔ چند مخصوص د کانوں پر اگر کھاد میسر بھی ہے تو منظور نظر اور سفا ر شی افراد کو نوازاجارہا ہے۔ غریب کسان کے حصے میں تو صرف دن بھر کے دھکے ہی آتے ہیں۔محکمہ زراعت کی طرف سے کھاد کی قیمتوں میں استحکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود بھی کسانوں کیساتھ ایسا سلوک لمحہ فکریہ ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو ریلیف پیکج فراہم کئے جا نے کے بعد کھاد کی عدم دستیابی ایک ایسا مسئلہ ہے جسکے بعد کسانوں کو دیا گیا کوئی بھی ریلیف کسی کام نہیں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کو شش ہے کہ شہر اور گردونواح کے تمام کسانوں کو کھاد کی بروقت فر اہمی کو یقینی بنائیں جبکہ اس کی قیمت میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں تک ہی محدود رہے۔
