سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ /ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اظہر عباس سندران نے مختلف شوگرملوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کسانوں سے شوگرملز کی بروقت رقم کی ادائیگی اور سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کنڈوں کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے ملز انتظامیہ کو ہدیت کی ہے کہ کسان بھائیوں کو بروقت رقم کی ادائیگی کی جائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
34