94

کسی بھی انسان کی شخصیت سازی میں والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہوتا ہے

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے طلبہ کو ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کریں، اپنے وقت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں، اپنے والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے دل لگا کر محنت کریں،مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کریں اور مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی اور معاشرے کی بھلائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں سنوکر چیمپئن اسجد اقبال ، بی او جی ممبران پرنسپل کرنل اشفاق سمیت والدین نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار اور باروزگار بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر عملدرامد وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ نوجوانوں کی مایوسیوں کو خوشی میں بدلا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں