جھنگ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے تمام تھانہ جات کے VROs (وکٹم رسپانس آفیسرز) سے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کی۔VROs سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی داد رسی کے لئے ضلع کے تمام تھانہ جات میں وکٹم رسپانس آفیسرزتعینات کئے گئے ہیں جسکا مقصدمتاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنانا اور تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہے۔ وکٹم رسپانس افسران شہریوں کے ساتھ حسن و سلوک سے پیش آئیں تاکہ شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا پیدا ہو سکے۔کسی بھی تھانہ میں جھوٹی درخواست پر کاروائی نہ کی جائے جبکہ متاثرین کی شکایات سن کر میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے FIR کے بروقت اندارج کو یقینی بنایا جائے۔
31