46

کسی بھی صورت فلموں میں آئٹم سانگ نہیں کرونگی ‘ انمول بلوچ

پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اگر انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی شروع کردی تو وہ کسی بھی شرط پر آئٹم سانگ میں پرفارمنس نہیں کریں گی۔ا انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی بڑی اسکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی ڈراموں کا اسکرپٹ پہلے کی طرح جاندار نہیں رہا، خواتین کے لیے ایک جیسے ہی کردار لکھے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق ڈراموں میں یا تو خواتین کو روتا ہوا دکھایا جاتا ہے یا پھر انہیں انتہائی منفی کرداروں میں پیش کیا جاتا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب سوشل میڈیا پر تنقید سے بات آگے بڑھ چکی ہے اور شخصیات کی کردار کشی بھی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں فلموں میں آئٹم سانگ میں پرفارمنس نہیں کریں گی۔ آئٹم سانگز کو پاکستانی معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا اور عوام بھی ایسے گانوں کو قبول نہیں کرتا، اس لیے اداکاروں کو بھی وہی کام کرنا چاہئیے جو عوام میں قابل قبول ہو۔انمول بلوچ کے مطابق ان کا خیال ہے کہ کسی بھی پاکستانی ادکارہ کو آئٹم سانگ نہیں کرنا چاہئیے اور وہ بھی کسی صورت میں ایسے کسی گانے میں کبھی پرفارمنس نہیں کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں