21

کسی سائل کی درخواست پر تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ‘ ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ نیازی

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستوں کی سماعت کرکے ترجیحی بنیادوں پرریلیف فراہم کررہے ہیں۔سائلین کی درخواستوں پر سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل کے حل کے حوالہ سے متعلقہ افسران کو سائلین کی درخوستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر فوری نمٹایا جائے۔ کسی سائل کی درخواست پر تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں