37

کسی لالچ کے بغیر عوام کی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا

گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران چوہدری بلال اصغروڑائچ سابق صوبائی وزیر اور چوہدری حسام علی وڑائچ ا یڈ ووکیٹ نے اپنی الیکشن کمپین شروع کر د ی ۔سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی محمد اسحاق ، چو ہدری محمد الیاس للی ،چوہدری ساجد علی للی ،عابد للی ،عارف علی للی ،چوہدری ریاست علی للی نے اپنے سابقہ گروپ چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔چک نمبر427ج ب میں چوہدری الیاس للی اور چوہدری محمد اسحاق کی ر ہا ئش گاہوں پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ ہما ر ے اوپر کرپشن کے الزامات لگانے و ا لے پہلے ا پنے ماضی اور گریبانوں کی طرف جھا نکیں ان کے مخا لفین اپنے دور اقتدارمیکرپشن کنگ رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ ہمیشہ کرپشن سے پاک صاف ستھری سیاست کی ہے اور کسی ز ا تی مفاد اور لالچ کے بغیر عو ا م کی خدمت اور علاقہ کی تعمیرترقی کیلئے کام کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں