پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیئے جانے والے دعووں کو مسترد کردیا۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی توڑنے کی خبر پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اصل میں منگنی ٹوٹ چکی ہے ۔جنت مرزا نے کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے بلکہ یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انہیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں اور ہم نے بھی ایسا ہی کیا۔جنت مرزا کی جانب سے عمر بٹ پر دھوکا دہی کے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوال پر ٹک ٹاکر نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری سے کی تھی۔
36