لاہور (شوبز نیوز) ڈھول پلیئر و ماڈل عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے۔کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اب تک جوبھی کام کیا دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوں سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔الزام تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیح دی ۔
