21

کس فلم نے رانی مکھرجی کی زندگی کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے” سے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی میں ایک بڑی تبدیلی شاید اس وقت آئی جب میں نے کرن جوہر کی فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا” میں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے لیکن اس وقت میری عمر تقریباً 27 یا 28 سال تھی اور یہ وہ وقت تھا جب میں نے خود میں ایک بڑی تبدیلی محسوس کی اور خود مختار بننا چاہا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے والدین کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو یاد ہے جب میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں بڑی ہو گئی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے لیکن میں ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہوں۔رانی مکھرجی نے کہا کہ میں نے کہا کہ مجھے اپنے ساتھ کچھ وقت گزارنا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب پہلی بار میں نے یہ محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذمے داریاں خود سنبھالوں اور خود زندگی گزاروں تو یہ میری زندگی کا ایک بہت اہم موڑ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں