25

کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر غلام نہیں رکھا جا سکتا’ ہارون الرشید

سرگودھا (بیوروچیف)دو قومی نظریہ پاکستان اور کشمیر میں اٹوٹ انگ رشتہ ہے۔ برعظیم پاک وہند کی تاریخ میں کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ بھارتی حکومت کے مظالم کے سامنے ہلاکو خان اور چنگیزخان کے ظلم و ستم ماند پڑ گئے ہیں۔ بھارتی انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ اقوام متحدہ کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اِن خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان ٹرسٹ فورم کے صدر ڈاکٹر ہارون الرشیدتبسم نے یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں گروپ لیڈر خالد اصغر شیخ، صدر شیخ محمدرضوان،جنرل سیکرٹری چودھری عبدالوہاب،محمد مقصود، محمد اجمل، ایم ایس خان، ناصر قریشی اور عبدالغفارنے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کا کردار پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ مسلمانوں کا بے دریغ لہو بہایا جا رہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی انسانیت کا قتل ہے۔ خالد اصغر شیخ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے حوالے نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں