فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے امن تباہ ہوگیا ہے۔ حق خوداریت کی آواز اٹھانا کشمیری عوام کا حق ہے۔ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خاموش تماشائی کے کردار سے باہر نکلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیرمحمد آصف رضاقادری نے کشمیر بچاؤ سیمینار سے سٹی دفتر غلام محمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم وجبر کے ہتھکنڈے کشمیر ی عوام کے دلوں سے آزادی و حریت کا جذبہ کم نہیں کر سکتے۔ بھارت نے کشمیر کو میدانِ جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کر رہے ہیں جوان کا بنیادی حق ہے۔بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کی بدترین قتل وغارت، حقوق انسانی کی پامالی کی کاروائیاں قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی ادارے کشمیر میں جاری ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ بھارتی درندوں کی کشمیرمیں دہشت گردی قابل تشویش ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام حدیں پار کر چکا ہے۔ عالمی سطح پر دنیامیں امن کے ٹھیکیداروں کو کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی؟جو ہر جگہ امن کا پیغام دیتے پھرتے ہیں اور سارا ظلم مسلمانوں پر ڈھائے ہوئے ہیں۔
35