فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کشمیر عوامی فائونڈیشن کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن ریلی نکالی گئی’ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی کارخانہ بازار سے چوک گھنٹہ گھر پہنچی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پر کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود ‘منٹگمری بازار کے صدر حاجی عابد’ افغان چوک کے صدر عبدالرحمن مانی’ محمد اعظم’ کشمیر عوامی فائونڈیشن کے صدر ظہیر ملک’ جنرل سیکرٹری حاجی اللہ رکھا’ چیئرمین راجہ شبیر و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت میں تبدیلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں’ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا’ پاکستانی قوم افواج پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ مودی کے اس اقدام کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور بھارتی حکومت کو کشمیرپر غاصبانہ قبضہ سے باز رکھنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے’ ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر بروقت اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر یو ں کے حقو ق کو زیادہ دیر غصب نہیں کر سکتا، بھار ت کی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
