14

کشمیری پاکستان کے دفاع اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں

فیصل آباد(پ ر)وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ شرعی اعتبار سے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔ صرف دن منانا اور عملی اقدامات نہ کرنا اور بے ہمت قوموں کا طریقہ ہے ۔ سال میں ایک دن اظہار یکجہتی کشمیر کا دن منانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ صرف د ن منانے ، جلسے جلوس نکالنے اور قرار دادیں پاس کر کے آج تک کسی قوم نے آزادی حاصل نہیں کی۔ کشمیری پاکستان کے دفاع اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں ضروری ہے کہ ہمارے سیاستدان ، حکمران اور سٹیک ہولڈر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک متفقہ قومی پالیسی تشکیل دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں