40

کشمیر میں قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش گوجرہ پہنچ گئی

گوجرہ(نامہ نگار)محنت مزدوری کیلئے گئے کشمیر میں قتل ہو نے والے نوجوان کی نعش گوجرہ پہنچ گئی۔معلوم ہواہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے رہائشی چاندعلی کا20سالہ بیٹامحمد عثمان آزاد کشمیر کوٹلی کے تاج محل ہو ٹل میں مزدوری کر تا تھاجو رات کے اوقات میں دیگر ملازمین کے ہمراہ ہوٹل میں سویا ہواتھاکہ نامعلوم افراد نے اس کاگلہ دبا کر قتل کر دیا اور اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی لے کرفرارہو گئے ۔مقتول کی نعش کشمیر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان کی نعش گوجرہ پہنچنے پر گھرمیں کہرام مچ گیاوالدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کتے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں