30

کلیم شہید پارک میں خاتون کے ٹوکن پرمفت آٹا لینے والا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کلیم شہید پارک میں خاتون کے ٹوکن پر مفت آٹا کا تھیلہ لیکر بھاگنے والا پکڑا گیا، رضا آباد پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ قانونی کارروائی کروانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد اقبال نے بتایا کہ کلیم شہید پارک میں حکومت کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کو مفت آٹا کے تھیلے فراہم کئے جا رہے تھے کہ اسی دوران عرفان ارشد نامی نوجوان نے خاتون کو آٹا دلوانے کیلئے ٹوکن لیا اور آٹے کا تھیلہ لیکر فرار ہونے لگا تو خاتون کے شور مچانے پر مذکورہ نوجوان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں