کمالیہ(نامہ نگار) نازیہ راحیل کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات۔ پنجاب و علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ نازیہ راحیل کی جانب سے گورنر کو کمالیہ کے دورہ کی دعوت۔ تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ (ن) نازیہ راحیل نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب و علاقائی سیاسی صورتحال سمیت علاقہ کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے مسلم لیگ(ن) نازیہ راحیل نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو کمالیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے جلد کمالیہ کا دورہ کرنے کی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مسلم لیگ(ن) نہایت احسن طریقے سے سنبھال رہی ہے اور بہت جلد ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہو جائیں گے۔ ملک میں بڑھنے والی مہنگائی کو موجودہ وفاقی حکومت بہت جلد قابو کر لے گی۔ سابق حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور معاہدوں کے باعث آج ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس کا خمیازہ پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے مگر اب یہ حالات زیادہ دیر نہیں رہیں گے اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔
30