12

کمالیہ’ بارش کے باعث بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے

کمالیہ(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش۔ بارش کے باعث بجلی کے فیڈر ٹرپ ہو گئے۔ تیز آندھی سے درخت ٹوٹ کر روڈ پر گر گئے۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ رات گئے تک جاری رہا۔ تیز آندھی کے باعث سڑک کنارے لگے درخت اور ان کی شاخیں ٹوٹ کر روڈ کر گر گئیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بارش کے باعث شہر اور گردونواح میں بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے وہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں