26

کمالیہ تمام آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی سربراہی میں ضلع بھر میں مفت آٹا کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے مستحق شہریوں کو مفت آٹے کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں کے لئے سہولیات اور انتظامی امور کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن مستحق شہریوں کو آٹے کا ایک تھیلہ دیا گیا تھا ان کو بقیہ دو آٹے کے تھیلے ایک ساتھ دیئے جا رہے۔مستحق شہریوں کو باعزت طریقے سے مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔محکمہ خوراک کا عملہ آٹے کے سٹاک کو تمام پوائنٹس پر یقینی بنا رہا ہے۔ شہریوں کو شناختی کارڑ کے سکینگ کے در پیش مسلہ کو بھی حل کر دیا گیا ہے۔تمام پوائنٹس پر مفت آٹے کی فراہمی بہترین انتظامات کے ساتھ جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں